ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں امدادی قیمت پر 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کا نیا ریکارڈ درج

چھتیس گڑھ میں امدادی قیمت پر 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کا نیا ریکارڈ درج

Sat, 30 Jan 2021 19:51:07    S.O. News Service

رائے پور،30؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں کسانوں کی جاری تحریک میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خرید کی گارنٹی کے اہم مطالبے کے درمیان چھتیس گڑھ میں بھوپیش حکومت نے رواں خریف سیزن میں امدادی قیمت پر 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خرید کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ریاست میں امدادی قیمت پر خریف مارکیٹنگ سیزن میں کل رجسٹرڈ کسانوں میں سے ریکارڈ 95.38 فیصد کسانوں نے دھان بیچا۔ دھان بیچنے والے کسانوں کی تعداد اس سال سب سے زیادہ ہے۔ اس سال رجسٹرڈ 21 لاکھ 52 ہزار 475 کسانوں میں سے 20 لاکھ 53 ہزار 483 کسانوں نے اپنا دھان بیچا ہے۔

چھتیس گڑھ میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد امدادی قیمت پر دھان بیچنے والے کسانوں کی تعداد کل رجسٹرڈ رقبہ، بیچے گئے دھان کے رقبے، دھان بیچنے والے کسانوں کے فیصد کے ساتھ ساتھ کل پیداوار کیے گئے دھان کی مقدار میں بھی واضح اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سال 21-2020 میں ریاست تشکیل کے 20 برسوں میں اس سال چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خرید کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ریاست میں گزشتہ دو برسوں میں کھیتی - کسانی کے رقبے اور کسانوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی کسان حامی پالیسیوں کی وجہ سے دھان کی کھیتی کے اندراج کا رقبہ 27 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ اور رجسٹرڈ کسانوں کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ یہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔


Share: